مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھارتی فوج پر ہونے والے حملے میں ایک فوجی افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔حملہ گزشتہ روز ضلع ڈوڈہ کے علاقے دیسہ میں بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اورپولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کی جانب سے شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہوا۔
بھارتی فوج کے مطابق فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی تھی کہ جنگل میں چھپے مسلح افراد کی جانب فائرنگ شروع کردی گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کھٹوعہ میں بھارتی فوج پر حملے میں 4 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جون سے اب تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں مختلف نوعیت کے کم از کم 8 حملے ہوچکے ہیں۔