وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ احمد نواف ال احمد الجابر الصباح کو کویت کاوزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ آ ج ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے ، مشترکہ اقدار اور باہمی مفادات کو فروغ دینے کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔