پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ججز تقرریوں، پروموشنز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دے دی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرحت اللّٰہ بابر نے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پی ڈی ایم کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ "اگر آپ واقعی ملک میں طاقت میں توازن کو بحال کرنے کے لیے فکرمند ہیں تو آرٹیکل 191 کو پڑھیں اور فیصلہ کن عمل کریں ورنہ بڑبڑانہ بند کریں۔”
فرحت اللّٰہ بابر کے اس پیغام کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ری ٹوئٹ بھی کیا۔