آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے اور دنیائے کرکٹ کو رواں سال کے ورلڈکپ کا چیمپئن بھی مل جائے گا۔آج افغانستان اور بنگلادیش کے میچ کے بعد افغانیوں کی جیت نے فیصلہ کردیا کہ سیمی فائنل میں کون سی چار ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔
افغانستان نے اسپنر راشد خان کی قیادت میں بنگلادیش کو 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی جس کے بعد دنیا نے ان کی خوشی دیکھی۔اس سے قبل انگلینڈ، جنوبی افریقا اور بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کون سی ٹیم کس سے میچ کھیلے گی؟پہلا سیمی فائنل 26 جون کو ٹرنیڈاڈ میں جنوبی افریقا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو گیانا میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا۔