سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سرحدوں، داخلی، مجموعی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔
Core commanders conference , Pak army zindabad#generalbajwa ,#GHQ,#armychief, pic.twitter.com/E54FsrBFTd
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) July 25, 2022
بیان کے مطابق سپہ سالار نے انسدادِ دہشتگردی آپریشن میں کامیابیوں کو سراہا اور ملکی دفاع، جانیں قربان کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بارش اور سیلابی صورتحال میں فارمیشنز کے ریلیف آپریشن کی تعریف کی جبکہ شرکاء نے بحالی، ریسکیو کے عمل میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔