وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے جاپان، ترکمانستان اور یورپی یونین کے سفیروں کی ملاقاتیں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے جاپان، ترکمانستان اور یورپی یونین کے سفیروں کی ملاقاتیں

پیر کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو نے ملاقات کی۔

جاپانی سفر نے پاکستان جاپان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ہر سطح پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے کے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔

Image

دریں اثناء یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے بھی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور پاک یورپی یونین تعاون کے موجودہ میکنزم اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Image

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ترکمانستان کے سفیر  عطاجان مولویوف کی ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور ترکمانستان  برادرانہ تعلقات مشترکہ تاریخ اور عقیدے سے گہرے جڑے ہوئے ہیں۔ملاقات میں  تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی بروقت تکمیل کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں تجارت اور ماحولیات  اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --