حمزہ شہباز کے ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دے دیا۔
Aik Zardari Sab Pe Bhaari
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 22, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ شہباز کی جیت پر مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ ایک زرداری سب پہ بھاری۔
خیال رہے کہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہیٰ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، پی ٹی آئی کے امیدوار نے 186 ووٹ لیے جبکہ حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔
نتائج کا اعلان کرتے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ق لیگ کے تمام 10 ووٹ مسترد ہوتے ہیں اور میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔