حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

 نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی تقریب میں  گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے ان کے عہدے کا حلف لیا اس موقع پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔

نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب  کی حلف برداری کے بعد  ن لیگ اور پی پی کے کارکنان نے اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں نعرے لگائے۔

-- مزید آگے پہنچایے --