وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے بھر میں پانی کی نکاسی، سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر کے میگا منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔
لاہور میں ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صاف پانی منصوبے کے تحت پورے پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ارکان پنجاب اسمبلی نے اٹک میں الیکٹرک بس سروس کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے بالخصوص خواتین، طلبہ اور بزرگوں کو فائدہ ہوگا۔
ارکان نے ماڈل ولیج منصوبے کو دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے ایک انقلابی اقدام بھی قرار دیا۔

