صدر مملکت آصف علی زرداری کا خاران میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

12

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کو سراہا ہے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنا اور بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنا ایک اہم کامیابی ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔

صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں