بھارت میں پاکستان کی عسکری طاقت کا اعتراف

15

بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے ساراگیو نے پاکستان کو اب معمولی سمجھ کر نظرانداز نہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے تنازع نے پاکستان کی عملی فوجی صلاحیتوں کی واضح یاد دہانی کرا دی ہے۔

سنجے ساراگیو کے مطابق کئی برسوں تک پاکستان کو ایک ایسی ریاست سمجھا جاتا رہا جو قابلِ اعتماد فوجی طاقت کے اظہار کے بجائے بیانیے پھیلانے میں زیادہ ماہر ہے، تاہم گزشتہ سال کے تنازع کے بعد اس تاثر پر سنجیدگی سے نظرثانی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب فوجی تیاری کو عوامی بیانات پر ترجیح دینا ہوگی اور کسی بھی سنجیدہ محاذ آرائی پر غور کرنے سے پہلے بھارت کے لیے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔بی جے پی رہنما نے واضح الفاظ میں کہا کہ جنگیں صرف میڈیا کے بیانیوں کے ذریعے نہیں جیتی جاتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں