تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں، امپورٹڈ حکومت نہیں چاہتے، جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گے، عوام کا سمندر اسلام آباد سے نہیں جائے گا۔
اسلام آباد میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد مارچ سے پہلے آخری جلسہ ملتان میں ہو گا، ملتان جلسے میں اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔