دو ریٹائرڈ میجر جنرلز کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس پکڑے گئے

دو ریٹائرڈ میجر جنرلز کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس پکڑے گئے

پاک فوج کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے۔میجر جنرل ریٹائرڈ فیصل مشتاق اور میجر جنرل ریٹائرڈ اصغر کے نام سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس جعلی نکلے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، پاک فوج کے سینیئر افسران کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا، تاثر دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے اور ان جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --