وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے افغانستان میں انسانی بحران کے تناظرمیں افغان حکومت کے ساتھ تعاون پرزوردیاہے۔سی این این کوایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کے فیصلوں کے مطابق افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ افغانستان کی حکومت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے گی اور کسی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari expresses hope that government in Afghanistan will fulfill its commitments and will not allow its soil to be used for terrorism against any country #FMPakAtUN #PakFMAtUN @BBhuttoZardari @PakistanPR_UN @amanpour @cnni pic.twitter.com/pMBERXgzFf
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) May 19, 2022
پاکستان کے بارے میں ایک سوال کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اورجمہوری اصلاحات لانے کے لئے متحد ہیں۔انہوں نے کہاکہ اختلافات کے باوجود ہم جمہوریت، معیشت، انتہاپسندی اور دہشت گردی سمیت وسیع ترقومی مفادمیں ملک کوبحران سے نکالنے کے لئے متحدہیں۔