پاکستان عالمی برادری کے فیصلوں کے مطابق افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا،بلاول بھٹو

پاکستان عالمی برادری کے فیصلوں کے مطابق افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا،بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے افغانستان میں انسانی بحران کے تناظرمیں افغان حکومت کے ساتھ تعاون پرزوردیاہے۔سی این این کوایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کے فیصلوں کے مطابق افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ افغانستان کی حکومت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے گی اور کسی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

پاکستان کے بارے میں ایک سوال کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اورجمہوری اصلاحات لانے کے لئے متحد ہیں۔انہوں نے کہاکہ اختلافات کے باوجود ہم جمہوریت، معیشت، انتہاپسندی اور دہشت گردی سمیت وسیع ترقومی مفادمیں ملک کوبحران سے نکالنے کے لئے متحدہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --