زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں مزید ایک دن کی توسیع

زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں مزید ایک دن کی توسیع

لاہور ہائی کورٹ نے زمان پارک میں  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن پر حکم امتناع میں کل تک توسیع کردی۔گزشتہ روز  عدالت نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن آج صبح 10 بجے تک روکنےکا حکم دیا تھا۔

آج لاہور ہائی کورٹ میں پولیس آپریشن کے خلاف درخواست پرسماعت میں عدالت نے کہا کہ آج آپ اکٹھے بیٹھ کر اس کا حل نکالیں، بحیثیت قوم ہماری بڑی بےعزتی ہو رہی ہے، اپنی ریلی کو آگے پیچھے کر لیں، خداکاواسطہ ہےقوم کی زندگی کو چلنےدیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ نہ لاہور ہائی کورٹ اور نہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وارنٹ گرفتاری پر عمل سے روکا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --