ساس نے بھرے بازار میں بہو کے سر میں گولی مار کر قتل کردیا

ساس نے بھرے بازار میں بہو کے سر میں گولی مار کر قتل کردیا

مردان کے ایک بازار میں ایک خاتون نے خریداری کے دوران اپنی بہو کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق تخت بائی تھانے کے حکام نے بتایا کہ گولی چلانے والی 40 سالہ خاتون کی شناخت زیتون کے نام سے ہوئی جو اپنی 25 سالہ بہو کائنات کے ساتھ مقامی بازار میں خریداری کر رہی تھی۔

حکام نے بتایا کہ دونوں خواتین خریداری میں مصروف تھیں کہ اچانک خاتون نے پستول نکالا اور اپنی بہو کے سر میں گولی مار دی۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے متاثرہ خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بائی منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --