دوران ڈکیتی 2 خواتین سے زیادتی کا واقعہ

دوران ڈکیتی 2 خواتین سے زیادتی کا واقعہ

فیصل آباد کے  نواحی گاؤں 242 رب میں دوران ڈکیتی 2 خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس میں 6 نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ڈکیتی اور مبینہ زیادتی کا یہ واقعہ 12 روز قبل ایک مقامی زمیندار کے ڈیرے پر رہائش پذیر مزارعے اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ پیش آیا، ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں نے 2 خواتین کو بھی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان نے شروع میں 4 ملزمان کے خلاف ڈکیتی کے الزام کی درخواست دی تھی جس پر مقدمہ بھی درج کیا گیا، تاہم بعد میں متاثرہ خاندان نے ملزمان پر 2 خواتین سے زیادتی کا الزام بھی لگایا جس پر مقدمے میں زیادتی کی دفعات بھی شامل کرلی گئی ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ خواتین کا میڈیکل بھی کروایا گیا لیکن میڈیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئیں، متاثرہ خاندان کے شبہ پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تفتیش کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔یاد رہے کہ اسی نوعیت کا ایک واقعہ گزشتہ برس بھی پیش آیا جس میں بورے والا ساہوکا تھانے کی حدود میں 6 ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کے دوران 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --