وزیراعظم کا برآمدات پر مبنی صنعتوں کو مضبوط بنانے پر زور، پیداوار اور روزگار بڑھانے کے لیے کمیٹی قائم

8

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لیے برآمدات پر مبنی صنعتوں کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم نے یہ بات آج لاہور میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر سے ملاقات کے دوران کہی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال، کاروبار اور تجارت کے فروغ، صنعتی شعبے کو درپیش مسائل اور کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پیداوار میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک کمیٹی بھی قائم کر دی۔

حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی ان تجاویز کا جائزہ لے گی جن کا مقصد صنعتی پیداوار بڑھانے اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے ذریعے ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں