وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ کروم بکس اسکیم کا افتتاح کر دیا

5

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے باصلاحیت طلبہ کو پانچ لاکھ کروم بکس فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم یوتھ کروم بکس اسکیم کا افتتاح کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کروم بکس طلبہ کی محنت اور تعلیمی صلاحیتوں کے اعتراف میں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کی جائیں گی اور اس سلسلے میں طلبہ کے معاشی پس منظر یا تعلیمی ادارے کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کروم بکس کے ساتھ ایک بیگ اور مائی فائی ڈیوائس بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت دینی مدارس سمیت تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم تمام باصلاحیت طلبہ کے لیے یکساں تعلیمی مواقع یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مستحق طلبہ کو کسی مالی بوجھ کے بغیر معیاری تعلیم، جدید سہولیات اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے دانش اسکولوں کے نیٹ ورک کو بھی وسعت دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں