نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے پر اظہارِ تشویش

7

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ان حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور چھ پاکستانی شہریوں سمیت زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ایسے اقدامات فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی حکام سے رابطے میں ہے اور صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت کی ہے کہ زخمی پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ اور تعاون یقینی بنایا جائے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں