اسلام آباد میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا انٹرنیشنل فزیکل پروٹیکشن ایڈوائزری سروس مشن مکمل ہوگیا۔
مشن کے اختتام پر آئی اے ای اے کی ٹیم نے جائزے کے دوران پاکستان کی جانب سے تعاون، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز کو سراہا۔
پاکستانی حکومت کی دعوت پر ہونے والے اس مشن کی میزبانی پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے کی، جبکہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں نے معاونت فراہم کی۔
مشن میں پاکستان کے جوہری سکیورٹی نظام کے قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ٹیم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ون کے ڈی کمیشننگ منصوبے کا بھی دورہ کیا۔
آئی اے ای اے نے پاکستان کے جوہری سکیورٹی کے لیے مسلسل عزم اور آئی پی پی اے ایس عمل میں تعمیری تعاون کو بھی سراہا۔
پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان جوہری تنصیبات کی حفاظت اور سکیورٹی کو اولین ترجیح دیتا ہے اور عالمی جوہری سکیورٹی کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
آئی اے ای اے نے جوہری سکیورٹی جائزے کے دوران پاکستان کے تعاون کو سراہا
7

