سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میر علی میں 3 دہشت گرد ہلاک

6

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے میر علی اور اس کے گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی کے ذریعے تباہ کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے میر علی بازار کے قریب راشن لے جانے والے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں