چینی صدر کی جدید مینوفیکچرنگ کے شعبے کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے پر زور

7

 چینی صدر شی جن پھنگ نے چینی جدیدیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے جدید مینوفیکچرنگ کے شعبے کو مسلسل وسعت دینے اور مزید مضبوط بنانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

بیجنگ میں بدھ اور جمعرات کو منعقد ہونے والی جدید مینوفیکچرنگ سے متعلق قومی کانفرنس میں ہدایات دیتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی اور زیادہ مضبوط سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کی جائیں۔

انہوں نے سمارٹ، ماحول دوست اور مربوط صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور ملک کی صنعتی سپلائی چینز کو زیادہ خود کفیل اور خطرات کے مقابلے میں مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

چینی صدر نے جدید مینوفیکچرنگ کو بنیادی ستون بناتے ہوئے جدید صنعتی نظام کی ترقی تیز کرنے اور حقیقی معیشت کی بنیادوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شی جن پھنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں