پمز اسپتال کی نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت یونٹ میں آتشزدگی، ابتدائی رپورٹ میں شارٹ سرکٹ کا انکشاف

3

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق پمز اسپتال کے نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت یونٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

پمز اسپتال کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس سلنڈرز، گیس لائنوں اور پلاسٹک کے آلات کی موجودگی کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔

وزیر مملکت نے تصدیق کی کہ واقعے میں 14 نومولود بچے جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے اس واقعے کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات سے آتشزدگی کی وجوہات اور دیگر متعلقہ پہلوؤں کا تعین کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں