فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ انتہائی اہم سفارتی کامیابیوں سے بھرپور رہا، ایران

3

ایران نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ایران کو انتہائی مفید قرار دیا ہے۔ایرانی صدر کے دفتر میں مواصلات و اطلاعات کے نائب سید مہدی طباطبائی نے ایک بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ انتہائی اہم سفارتی کامیابیوں سے بھرپور رہا۔

سید مہدی طباطبائی کے مطابق دورے کے دوران حاصل ہونے والے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ایرانی حکام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ایران کو پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی روابط اور باہمی تعاون کے حوالے سے اہم قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں