اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں مجوزہ عالمی سیرت کانفرنس، حج انتظامات، بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عالمی سیرت کانفرنس نوجوان نسل کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے میں معاون ثابت ہوگی۔
اس موقع پر وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مذہبی تنظیموں کی جانب سے رواداری، امن اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے ادا کیے جانے والے کردار کو سراہا۔

