وزیرِاعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

7

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سندھ سے متعلق امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی معاملات پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔

ملاقات میں سیاسی رواداری اور باہمی مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں