یومِ استحصالِ کشمیر: مسلح افواجِ پاکستان کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار

5

 یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، ایڈمرل نوید اشرف، نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز (ملٹری)، تمغۂ بسالت، چیف آف دی نیول اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف دی ایئر اسٹاف اور مسلح افواجِ پاکستان نے بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے بہادر اور ثابت قدم عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے پیغام میں مسلح افواجِ پاکستان نے کہا کہ وہ کشمیری عوام کے اس جائز حق کی مکمل حمایت جاری رکھیں گی کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اپنے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کا استعمال کر سکیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر پر مسلسل قبضہ، فوجی محاصرہ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور علاقے کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششیں شدید تشویش کا باعث ہیں۔ مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات، اشتعال انگیز بیانات اور جارحانہ طرزِ عمل خطے میں عدم استحکام کو بڑھانے اور انسانی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

مسلح افواج نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کا انحصار جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ اور پُرامن حل پر ہے، جو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

بیان کے اختتام پر پاکستان کے عوام اور مسلح افواج نے بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کی جائز اور برحق جدوجہد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں