خواجہ آصف نے ایران، امریکہ امن معاہدے کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قراردیدیا

2

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے جس پر جمعہ کے روز دستخط کئے جائیں گے۔انہوں نے آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی قیادت نے اپنی بصیرت، دانشمندی اور سفارتی کوششوں کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار اور مقام کو بلند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کو جو شناخت اور احترام حاصل ہوا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی اور انہوں نے اسے ملک کی 78 سالہ تاریخ کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک قرار دیا۔

وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر جو جدوجہد کی اس کا مقصد امن کا فروغ تھا۔انہوں نے امریکہ کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے بالآخر امن کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا اور ایران کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو تسلیم کرتے ہوئے معاہدے میں ان کے حل کی نشاندہی کی۔انہوں نے ایرانی قیادت اور عوام کو بھی اس نازک وقت میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی۔ایران کے سفیر بھی ایوان کی کارروائی میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں