پنجاب میں مریضوں کے لیے اے آئی پاورڈ اسکینر متعارف کرانے کا فیصلہ

9

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں مریضوں کے لیے اے آئی پاورڈ اسکینر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کے مطابق اے آئی پاورڈ اسکیننگ کے ذریعے صرف 2 منٹ میں 10 بیماریوں کی تشخیص کی جا سکے گی۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف اقسام کے کینسر سمیت متعدد بیماریوں اور صحت کے خطرات کی اسکریننگ ممکن ہوگی۔

اے آئی پاورڈ اسکینر کے ذریعے جگر کے کینسر، معدے کے کینسر اور لبلبے کے کینسر کی اسکریننگ کی جا سکے گی، جبکہ غذائی نالی کے کینسر، بڑی آنت کے کینسر اور شہ رگ سے متعلق بیماریوں کی بھی اسکریننگ ممکن ہوگی۔

اس کے علاوہ دل اور خون کی شریانوں سے متعلق بیماریوں کے خطرات کا بھی جائزہ لیا جا سکے گا۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے جگر پر چربی، پٹھوں اور جسم کی چربی کی صحت کا جائزہ لینے میں بھی مدد ملے گی۔اے آئی پاورڈ اسکینر ہڈیوں کی کمزوری کی تشخیص، علاج اور مینجمنٹ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں