پنجاب میں پرائیویٹ جنریٹرز اور سولر پاور پر نئی الیکٹرسٹی ڈیوٹی کا فریم ورک تیار کر لیا گیا، 500 کے وی اے سے زائد جنریٹرز اور سولر سسٹمز ڈیوٹی نیٹ میں لانے کی منظوری دی گئی۔
صنعتی و کمرشل صارفین پر 4 پیسہ فی یونٹ الیکٹرسٹی ڈیوٹی عائد کی جائے گی، گھریلو صارفین کو نئی الیکٹرسٹی ڈیوٹی سے مکمل استثنیٰ دینے کی سفارش کی گئی تھی ، پنجاب حکومت کو سالانہ 30 کروڑ 60 لاکھ روپے اضافی آمدن متوقع ہے۔
رولز کے تحت ایک ہزار 177 صنعتی و کمرشل مقامات نئی ڈیوٹی کے دائرے میں آئیں گے، الیکٹرک انسپکٹر کو پاور جنریشن سہولت سیل کرنے کا اختیار ملے گا، ڈیوٹی ادا نہ کرنے والوں سے ریکوری لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کی جائے گی۔
الیکٹرک انسپکٹر کو نجی پاور پلانٹس کا ریکارڈ چیک کرنے کے اختیارات دینے کی سفارش کی گئی، نجی پاور جنریشن رکھنے والوں کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار دینے کی سفارش کی گئی۔








