ایکسپو سنٹر لاہور میں اپنی چھت ،اپنا گھر سکیم کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میاں محمدنوازشریف کی تقریب میں خصوصی شرکت تھی،تقریب میں مریم اورنگزیب،پرویزرشیدسمیت دیگر بھی شریک ہوئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےتقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ تقریب میں شرکت پر نوازشریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں،اپنی چھت ،اپنا گھر کا منصوبہ نوازشریف کا خواب تھا،ڈیڑھ ماہ کی قلیل مدت میں قرضے کی پہلی قسط دینے جا رہے ہیں ،اگلے 5سالوں میں 5لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔اپنی چھت ،اپنا گھر سکیم کو بہت آسان بنا دیا، صرف زمین کے کاغذات اور شناختی کارڈ پر قرضہ دیا جائے گا،میرٹ پر ہر مہینے قرعہ اندازی کی جائے گی ،سکیم کے تحت اب تک 5لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں،ماہانہ قسط 15ہزار سے کم کر کے 14ہزار روپے کر دی گئی ہے۔سب سے بڑی بات قرضے پر ایک روپیہ بھی سود نہیں ہوگا،اگر 15لاکھ قرضہ لیا ہے تو 15لاکھ ہی آسان قسطوں میں واپس کرنا ہوگا،درخواست گزاروں سے شناختی کارڈ کی کاپی لی جارہی ہے۔
دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا ،ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ۔جہلم میں چیف منسٹر سکول میل پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ،سکول میل پروگرام کے لئے ملک سٹوریج کےلئے سٹینڈرڈ انتظامات کی ہدایت کی گئی ۔سکول ٹیچرزکی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے فول پروف سسٹم وضح کرنے کا اصولی فیصلہ بھی ہوا،ٹیچر ز کی کارکردگی جانچنے کے لئے ماہانہ ’’کے پی آئی‘‘ پلان سمیت ڈپٹی کمشنر ز کوپنجاب سکول ریفارمز پروگرام کے تحت سکولوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ۔سرکاری سکولوں میں’’تھیم آف منتھ ‘‘متعارف کرانے کا فیصلہ اور پنجاب کے سکولوں میں آئی ٹی لیب کی اپ گریڈیشن کا جامع پلان طلب کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ میں سینٹر زآف ایکسیلنس فار ایرلی چائلڈ ایجوکیشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی ،سی ای او، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سلیکشن پر رپورٹ پیش بھی کی گئی ،اجلاس کے دوران سکول مینجمنٹ کیڈر تشکیل دینے کی تجاویز کا جائزہ ،کیمرج اور دیگر کے اشتراک سے نصاب تعلیم کی تیاری کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔سپوکن انگلش کےلئے نجی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی ،اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے’’والینٹر آف یونیورسٹی‘‘ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری،ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت طلبہ کو فورٹیفا ئڈ بسکٹ اور بن فراہم کرنے کے پائیلٹ پراجیکٹ پر غورکیا گیا ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا،میٹرک ایجوکیشن کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائینگے ۔