قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کی افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کرتے ہیں، پاکستان

قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کی افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کرتے ہیں، پاکستان

دفتر خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں پشاور میں ایک تقریب میں پاکستانی قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے پر قائم مقام افغان قونصل جنرل کی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے اس کارروائی کو سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قائم مقام افغان قونصل جنرل کے اقدام کو قابل مذمت سمجھتا ہے، اس سے پاکستانی عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس معاملے پر افغان حکام کو اپنا شدید احتجاج پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کے نتیجے میں اندرونی طور پر غور و خوض کے بعد فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی اصولوں اور طرز عمل کے مطابق کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --