پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونے والا تسمینئن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ناصر اقبال نے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ کو 1-3 شکست دیکر پی ایس اے چیلنجر تسمینئن اوپن اسکواش کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فائنل میں ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 8-11، 10-12، 11-6 اور 5- 11 رہا، یہ گزشتہ چند روز کے دوران ناصر کا آسٹریلیا میں تیسرا ٹائٹل ہے۔ ناصر نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں بینڈیگو اور شپرٹن اوپن بھی جیتا تھا۔