ناصر اقبال نے تسمینئن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

ناصر اقبال نے تسمینئن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کے ناصر اقبال نے  آسٹریلیا میں ہونے والا تسمینئن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ناصر اقبال نے فائنل میں  سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ کو 1-3 شکست دیکر  پی ایس اے چیلنجر تسمینئن اوپن اسکواش کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل میں ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 8-11، 10-12، 11-6 اور 5- 11 رہا، یہ گزشتہ چند روز کے دوران ناصر کا آسٹریلیا میں تیسرا ٹائٹل ہے۔ ناصر نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں بینڈیگو اور شپرٹن اوپن بھی جیتا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --