امریکی کانگریس میں پاکستان کی سرگرم حامی شیلا جیکسن چل بسیں، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

امریکی کانگریس میں پاکستان کی سرگرم حامی شیلا جیکسن چل بسیں، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن شیلا جیکسن چل بسیں۔ شیلا جیکسن کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔شیلاجیکسن پاکستان میں زلزلے اورسیلاب کے دوران مدد میں پیش پیش رہیں، وہ امریکی کانگریس میں پاکستان کی سرگرم حامی تھیں۔شیلا جیکسن کو 2022 میں ہلال پاکستان سے بھی نوازا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شیلا جیکسن لی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شیلاجیکسن لی کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات کی چیمپئن تھیں۔وزیراعظم نے کہا کہ شیلا جیکسن لی کے تعاون کو آنے والے سالوں تک یاد رکھا جائے گا، مزید کہنا تھا کہ شیلاجیکسن لی کے اہل خانہ اور ان کے سپورٹرز سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

-- مزید آگے پہنچایے --