جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن نے ایک سال کے لیے دو ناموں کی منظوری دی۔
ذرائع نے بتایاکہ جسٹس منیب اختر کی جانب سے دونوں ایڈہاک ججوں کے ناموں کی مخالفت کی گئی تاہم جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی مخالفت کی اور مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل انکار کر چکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کے نام پر جسٹس منیب اختر کے علاوہ کمیشن کے تمام ارکان نے اتفاق رائے کیا۔