وزیراعظم آزاد کشمیر کے اصلاحاتی ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے آزاد کشمیر میں ٹیکس چور سگریٹ مافیا میدان میں نکل ایا۔نیشنل ٹوبیکو نے اپنے پرانے حریفوں سے دوستی کر لی ۔ ۔حکومتی و محکمانہ سطح پر مافیاز کے خلاف کیجانے والی کارروائیوں اور سختیوں سے محفوظ بنانے اور آفیسران کو دباؤ میں لانے کیلئے باقاعدہ پرنٹ وسوشل میڈیا ٹرائل کیلئے میڈیا ٹیم کا تقرر کر کے رکاوٹ بننے والے افسران کے خلاف بھرپور میڈیا مہیم چلانے کا فیصلہحکومت کی جانب سے اصلاحاتی ایجنڈے، حکومتی گڈ گورننس کو ناکام قرار دینے کیلئے ٹیکس چور سیگریٹ مافیا، آزاد کشمیر میں پھر متحرک ہو گیا
بھمبر میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی پر کمشنر ان لینڈ ریونیو کو دباو میں لانے کیلئے میڈیا ٹرائل کا آغاز کر دیا گیا، پرانے حریف ایک بار پھر رفیق بن گئے، گزشتہ روز بھمبر میں کروڑوں مالیت کے سگریٹ سے لدا ٹرک محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے پولیس کے ساتھ مل کر چھاپہ مار کر پکڑ لیا ،نیشنل تمباکو کمپنی کی طرف سے آزاد کشمیر حکومت کو ٹیکس کی مد میں سالانہ اربوں کی پھکی ،گزشتہ روز محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے چھاپہ مار کر سگریٹ سے بھرا ٹرک پکڑ لیا جس میں کروڑوں مالیت کے سیگریٹ بدوں ٹیکس بھمبر سے لاہور بھیجے جا رہے تھے جنکے ٹیکس کی مالیت تقریباً 76 لاکھ روپے بنتی ہے سیگریٹ سے لدا ٹرک پولیس نے ضبط کر لیا
پولیس کے مطابق مذکورہ فیکٹری کے مالک کا نام سراج محمد بتایا گیا جسکا تعلق ضلع مردان سے ہے، ایس ایچ او سٹی پولیس بھمبر کی جانب سےنیشنل تمباکو انڈسٹریز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کمپنی ڈائریکٹرز محمداللہ خان ولد عبدالاکبر ،سراج محمد ولد نور محمد ساکنان مردان کے خلاف ایف آئی آر چاک کر دی گئی , 20 اور 21 مارچ کی درمیانی شب سٹی پولیس بھمبر نے ہمراہ انسپکٹر ان لینڈ ریونیو و انچارج ایکسائز سکواڈ بھمبر حق نواز نے بڑھنگ چیک پوسٹ پر نیشنل تمباکو کمپنی کے برانڈ سے لدا ٹرک پکڑ لیا، تفصیلات کے مطابق ٹرک میں نیشنل تمباکو انڈسٹریز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کمپنی کے تیار کردہ برانڈز کے 100 عدد کارٹن موجود تھے جن میں تراسی کارٹن KISAN 25HL برانڈ اور سترہ کارٹن OLYMPIC 25HL برانڈ کے موجود پائے گئے ، ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ مذکورہ ٹرک ڈرائیور کے پاس فیڈرل ایسائز ایکٹ 2005,سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت مقرر کردہ انوائسز موجود نہیں پائی پائی گئی، پولیس کی جانب سے چاک کردہ ایف آئی میں بتایا گیا کہ دوران پوچھ گچھ ڈرائیور نے بتایا کہ سگریٹ کے کارٹنوں سے بھرا نیشنل تمباکو (پرائیویٹ ) لمیٹد کمپنی واقع موہڑہ سدھا بھمبر کے گودام RG_1 اور سن رائز کارپوریشن واقع موہڑہ سدھا بھمبر کے گودام سے لوڈ کیا گیا تھا، مزید بتایا گیا کہ اگر بدوں سیلز ٹیکس Excisable اشیاء آزاد کشمیر کی حدود سے نکل جاتی تو آزاد کشمیر حکومت کو ٹیکسز کی مد 76,47,000 روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا، ذرائع کے مطابق نیشنل تمباکو انڈسٹریز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کمپنی بغیر ڈیوٹی ٹیکس ادا کیے سالانہ سینکڑوں سگریٹ سے بھرے ٹرک لاہور بھیجتی ہے جس سے ریاست آزاد کشمیر کو سالانہ ٹیکس کی مد میں اربوں روپوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے
اس واقعے کے بعد کمشنر ان لینڈ ریونیو کو دباو میں لانے اور نیشنل تمباکو انڈسٹریز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کمپنی کے خلاف کارروائی سے باز رہنے کیلئے انکے خلاف میڈیا ٹیم لانچ کر دی گئی ، ٹیکس چوروں کو حکومتی ایوانوں میں بیٹھے بااثر افراد کی پشت پناہی بھی حاصل ہے عوام کا اس معاملے پر تشویش کا اظہار سامنے آیا ہے ذرائع کے مطابق پولیس کو کارروائی سے روکنے کیلئے کروڑوں روپے رشوت دینے کی آفر بھی کی جا چکی ہے وزیراعظم آزاد کشمیر اگر صحیح معنوں میں گڈ گورننس قائم کرنا چاہتے ہیں تو ان مافیاز کو لگام دیں