وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپانی حکومت کی دعوت پر آج سے چار جولائی تک جاپان کا دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ جاپان کے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقاتیں کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کی جاپان میں ممتاز کاروباری اداروں کے سینئر عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔