ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ، شاہین پہلے ہی اوور میں 4 شکار کرنے والے پہلے بائولر بن گئے

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ، شاہین پہلے ہی اوور میں 4 شکار کرنے والے پہلے بائولر بن گئے

برطانیہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کے خلاف شاہین آفریدی میچ کے پہلے ہی اوور میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔انہوں نے برمنگھم بیئرز کے خلاف ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے  اوور کی پہلی، دوسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹ لیں۔

 

شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو بولڈ، ایک کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ ایک کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوا،  اپنے 4 اوورز میں شاہین آفریدی 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ میچ میں ناٹنگھم شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں برمنگھم بیئرز کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --