وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 2018 میں وزیراعظم بنانے کے پیش نظر ’جبری شمولیتیں‘ کروائی گئیں۔پی ٹی آئی چیئرمین کی طرف سے حالیہ ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں انہوں نے پارٹٰ چھوڑںے والوں کا ذکر کرتے ہوئے اسے ’جبری طلاقتیں‘ قرار دیا، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم نے پاکستان 2018 اور اس سے جبری شمولیتیں بھی دیکھی ہیں جب آپ (عمران خان) کے دھرنوں کو کامیاب کرنے کے لیے لوگوں سے بھرے کنٹینر لائے جاتے تھے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ آپ کو مصنوعی وزیراعظم بنانے کے لیے جو کچھ کیا گیا اس کو پاکستانی قوم بھولی نہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو پی ٹی آئی کو چھوڑ رہے ہیں ان کو جبری طور پر پارٹی میں شامل کیا گیا تھا اور وہ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان نہیں تھے جو آپ کے کسی نظریے سے متاثر ہوئے ہوں۔