سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے جو کام کیا ہے وہ میرے خیال سے کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا، اس غلط فہمی کے اندر بہت بڑا رول عارف علوی کا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگنی چاہیے لیکن جو کام کروا دیے گئے ہیں، وہ پابندی کے لیے کافی ہیں، اگر آپ کہیں کہ پابندی والے کام نہیں کیے، پابندی سے زیادہ والے کام کردیے۔
سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے 190 ملین پاؤنڈ کے کیسز سے متعلق کہا ہے کہ اس پورے کیس میں شہزاد اکبر، ذلفی بخاری، بابر اعوان اور بہت سارے لوگوں کا نام لیا جارہا ہے، عمران خان کی طرف باتیں جا رہی ہیں لیکن اس کیس میں سب سے زیادہ فائدہ جس نے لیا اس کا نام سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں سے میری امید اور خواہش ہے کہ اس میں ہمیں راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قتل کی ویڈیو نہیں ہوتی اور کرپشن کا پے آرڈر نہیں ہوتا، تانے بانے ملائے جاتے ہیں، اگر کسی کی ملازمت 10 روپے سے شروع ہو اور وہ مثال کے طورپر 10 ہزار روپے تنخواہ بنانے والا بن گیا، اور اس کے پاس 10 کروڑ روپے کی چیزیں آ جائیں تو میرے خیال میں زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔