خیبرپختونخوا میں انتخابات کا انعقاد، گورنر کے ساتھ الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم

خیبرپختونخوا میں انتخابات کا انعقاد، گورنر کے ساتھ الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم

خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے لیے گورنر حاجی غلام علی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

آج گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے دوران اسلام آباد میں ایک اور مشاورتی اجلاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا اور الیکشن کمیشن کے درمیان دو گھنٹے پر محیط مشاورتی اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔

بیان میں بتایا گیا کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے وفد نے گورنر کو انتخابات اور اس پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی گئی اور سکیورٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

الیکشن کمیشن کے وفد میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمیر حمید خان، اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال اورڈی جی لا محمد ارشد شامل تھے۔

یاد رہے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد الیکشن کمیشن نے گورنرخیبرپختونخوا کو انتخابات کے لیے تاریخ دینے لیے خط لکھا تھا ، جبکہ گورنر غلام علی نے تاریخ دینے کے بجائے الیکشن کمشن حکام کو تفیصلی مشاورت کے لیے جوابی خط لکھ کر پشاور آنے کی تجویز دی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --