خواتین کو ساتھ ملائے بغیر ترقی ممکن نہیں، بلاول بھٹو

خواتین کو ساتھ ملائے بغیر ترقی ممکن نہیں، بلاول بھٹو

 پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر خواتین کے خلاف جرائم کو روکنا ہے، خواتین کو ساتھ ملائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق ، یوکرین اور افغانستان میں خواتین متاثر ہو رہی ہیں، افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور تحفظ پر کام کرنا ہوگا، جموں کشمیر میں بھارت خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے مباحثے کے شرکا پر زور دیا کہ خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرکے معاشرے کا فعال رکن بنانے کی ضرورت ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --