تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔مبینہ آڈیو لیک میں فواد چوہدری اپنے بھائی سے دو ججوں میں رابطہ کرانے کی بات کررہے ہیں۔
فواد چوہدری کہہ رہے ہیں کہ اُن کو ذرا مل لیں، اُن سے کہیں کہ آپ کے ساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے، آپ بتائیں کیا کریں؟۔ فواد چوہدری نے فیصل چوہدری سے کہا کہ میری ذاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چار جگہ استغاثہ کرائیں اور اس پر 228 لگوائیں تاکہ اِن پر پریشر تو آئے۔اس فیصل چوہدری نے کہا کہ میں صبح کرلیتا ہں، فواد چوہدری نے کہا کہ صبح اُن سے پوچھ کر مجھے بتانا۔