ایک دن میں ڈالر کی اونجی پرواز اور روپے کی بے قدری پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن کے اندر روپے کی قیمت ریکارڈ نیچے آئی ہے، کیا اسحاق ڈار اسٹیٹ بینک کے ذریعے ڈالر کی قدر کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اپنے ایک ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بین القوامی ادارے کہتے ہے کہ انہیں اسحاق ڈارکی بات پر کوئی بھروسہ نہیں، پاکستان تاریخ کی مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے لیکن حکومت کی ترجیح الیکشن سے بھاگنا ہے، سپریم کورٹ اور آئین کو وہ تشریح دی جارہی ہے جو کبھی تاریخ میں نہیں دی گئی، امپورٹڈ حکومت عمران خان کے خلاف ہر قسم کے جعلی کیسز بناکر گرفتاری کی دھمکیا دینا ان کا کام ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئے روز عمران خان کو عدالتوں میں لاکر اور ان کے حامیوں کو زدو کوب کررہی ہے، ہر پاکستانی کو خطرہ ہے کہ جمہوریت کیلئے لڑنے پر دہشت گردی کا مقدمہ ضرور بنالیا جائے گا، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ فوری طور پر معائدہ کرے کیونکہ مشکل قدم جو عوام نے برداشت کرنے تھے وہ لے لئے گئے ہیں، ڈالر کے ریٹ کو مینوپولیٹ کرنے سے عوام کو تکلیف ہوگی، جسے عوام برداشت نہیں کرسکتی، اس ٹائپ کی حکومت کے پاس مشکل فیصلے لینے کا مینڈیٹ نہیں ہوسکتا،پاکستان کی معیشت کی بحالی کا ایک ہی حل ہے کہ شفاف الیکشن کروائے جائیں۔