نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے کے الیکٹرک کے سات سال میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری منصوبے پر عوامی سماعت کا اہتمام کیا۔ نیپرا کی سماعت کا اہتمام اسلام آباد میں کیا جس میں ملک بھر سے ان لائین بھی شرکت کی۔ کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے مالی سال 2024 سے مالی سال 2030 کے کنٹرول دورانیہ میں سرمایہ کاری کے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جس کی مالیت تقریبا 484 ارب روپے ہے۔
سماعت میں عوام کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کے الیکٹرک کی قیادت نے بتایا کہ سرمایہ کاری کے منصوبے کو ایک متوازن ، قابل دستیاب، افورڈ ایبل، مستحکم بجلی کی فراہمی مدنظر رکھ کر مرتب کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ توانائی کے شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں جیساکہ مسابقتی مارکیٹ کے فریم ورک اور بجلی کی تقسیم کے شعبے میں خصوصی اور اجارہ داری کے خاتمے کو مد نظر رکھ کر مرتب کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کے الیکٹرک نے ریگولیٹر کو دی گئی درخواست کمپنی کی بجلی تقسیم کی ایکسکلوسیو لائسنس کے خاتمے کی استدعا دسمبر 2022 میں کی تھی۔
نیپرا کی سماعت میں وسیع البنیاد اسٹیک ہولڈرز جیساکہ صنعت کار، اور مختلف کمیونیٹیز کے قائدین نے حصہ لیا۔ سماعت میں ہونے والی بات چیت کا بنیادی مرکز کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں اضافے اور پائیداری کے علاؤہ خدمات کی فراہمی کے علاقے میں طلب کے متوقع اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے زریعے بجلی کی فراہمی میں معیار اور پائیداری پر رہا۔
شرکاء نے نجکاری کے بعد سے کے الیکٹرک کی کارکردگی پر بھی تبصرہ کیا۔ اور کہا کہ نجکاری کے بعد سے کے الیکٹرک کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ شرکاء نے مزید کہا کہ ترسیل اور تقسیم کے نظام میں ہونے والے نقصانات اور ریکوری کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں بجلی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان نے نیپرا اتھارٹی اور شرکاء سماعت کی جانب سے قیمتی آراء کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کا منصوبہ صارفین کی تعداد میں متوقع اضافے کو دیکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔ ہمارا تخمینہ ہے کہ سال 2030 تک صارفین کی تعداد 34 لاکھ سے بڑھ کر 50 لاکھ ہونے اور بجلی کی طلب 5000 میگاواٹ تک پہچنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ جس کے لئے جامع منصوبہ بندی اور بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ کے الیکٹرک کو شہر کی خدمت کا 113 سال کا تجربہ ہے۔ کے الیکٹرک اپنے صارفین کو مستحکم اور سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے