پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا بھی شوق پورا کر لے، شرجیل میمن

پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا بھی شوق پورا کر لے، شرجیل میمن

 وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا بھی شوق پورا کر لے۔شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دادو، سکھر، جیکب آباد جیل میں پی ٹی آئی والوں کی مہمان نوازی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اگر جیلیں کم پڑگئیں تو رنی کوٹ میں پی ٹی آئی کے لیے خصوصی جیل قائم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اپنے بچے لندن میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں، ان کے لانگ مارچ، دھرنے اور تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --