احسن اقبال  نے سرکاری گاڑی واپس کردی

احسن اقبال  نے سرکاری گاڑی واپس کردی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال  نے سرکاری گاڑی واپس کردی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے سرکاری گاڑی نازک اقتصادی صورتحال کے باعث واپس کی ہے۔

احسن اقبال نے اس حوالے سے اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہےکہ مہنگی گاڑی کی جگہ چھوٹی گاڑی استعمال کی جا سکتی ہے، عوام بھی ملک کو درپیش مالی مشکلات کا سامنا کریں۔

-- مزید آگے پہنچایے --